بین الاقوامی
Trending

اقتدار کے عروج پر طاقتور حکمرانوں کو کیا ہوا، ٹرمپ کے لیے بھی ایک انتباہ ہے: ایرانی سپریم لیڈر

 

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غرور میں ڈوبا شخص دنیا کے فیصلے نہیں کر سکتا اور تاریخ اسے سبق دے چکی ہے۔ خامنہ ای کے مطابق اقتدار کے عروج پر طاقتور حکمرانوں جیسے فرعون، نمرود اور رضا شاہ کو کیا ہوا، وہ ٹرمپ کے لیے بھی ایک انتباہ ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں فسادات پھیلا رہے ہیں اور کسی بھی جارحیت کا ایران بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو نہ صرف اسرائیل بلکہ خطے میں موجود امریکی اڈے بھی نشانے پر آئیں گے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی یہ بیانات خطے میں کشیدگی اور امریکا-اسرائیل-ایران تعلقات میں بڑھتے ہوئے تناؤ کی عکاسی کرتے ہیں، اور مستقبل میں مشرقِ وسطیٰ کی سلامتی پر سنگین اثر ڈال سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button