پاکستان
Trending

مریم نواز نے پنجاب میں پہلی الیکٹرک پولیس گاڑی کے ذریعے گرین پیٹرولنگ کا آغاز کر دیا

 

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح کیا، جس کے تحت پیٹرولنگ کے لیے پہلی بار ماحول دوست الیکٹرک گاڑی متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ گاڑی لاہور میں ٹریفک اور پیٹرولنگ کے فرائض انجام دے گی اور فی چارج تقریباً 410 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔

افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ نے گاڑی کا معائنہ کیا اور خود ڈرائیو کر کے اس کی کارکردگی کا تجربہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گاڑی تقریباً 30 منٹ میں 30 سے 80 فیصد چارج ہو جاتی ہے اور اس میں سرویلنس کے لیے پی اے سسٹم، پولیس لائٹس، 360 ڈگری کیمرہ اور اسپیڈ ڈیٹیکشن جیسے جدید آلات نصب ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت دی کہ گرین پولیسنگ یونٹ کو دیگر اضلاع میں بھی مرحلہ وار متعارف کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے ایندھن کی بچت ہوگی، آپریشنل لاگت کم ہوگی اور زیرو کاربن اخراج کو یقینی بنایا جا سکے گا، جبکہ صاف ستھری فضا اور جدید گڈ گورننس کے وژن کو فروغ ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button