پاکستان
Trending

دشمن کے ناپاک عزائم مٹی میں ملا دیں گے، غیر ملکی سپانسرڈ دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

 

کوئٹہ: چیف آف ڈیفنس فورسز آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دفاعِ وطن کے عزم کو جلا بخشنے کے لیے بلوچستان کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے کسی بھی دہشت گرد یا ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، دورہ کوئٹہ کے دوران فیلڈ مارشل کو صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کس طرح بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں نے بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے اپنے فوری اور جارحانہ ردعمل سے ناکام بنا دیا۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ حساس تنصیبات اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے ان غازیوں کی عیادت کی جو دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے زخمی ہوئے۔ انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہا اور ان کی بہادری پر دستِ شفقت رکھا۔فیلڈ مارشل نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ دہشت گردی اور تشدد کو کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا اور یہ جنگ اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گی تاکہ بلوچستان میں مکمل امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button