کھیل
Trending

کرکٹ ڈپلومیسی: محسن نقوی کا دورہ سری لنکا، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل اہم ملاقاتیں

 

کولمبو : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔ ان کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کل 15 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔
کولمبو آمد پر سری لنکا کے نائب وزیر برائے پورٹس و ایوی ایشن جنیتھیا راون اور پاکستان کے ہائی کمشنر نے ان کا استقبال کیا۔ محسن نقوی نے سری لنکن حکام سے ملاقات میں کرکٹ کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے سری لنکا کو پاکستان کا بہترین میزبان قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہم اپنے میزبان کی عزت و احترام کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ سی او او سمیر احمد، پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر اور ڈائریکٹر میڈیا عامر میر بھی موجود ہیں، جو سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ساتھ مستقبل کے منصوبوں پر مشاورت کریں گے۔ محسن نقوی کل اسٹیڈیم میں موجود رہ کر روایتی حریف بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیل رہا ہے۔ کل بروز اتوار ہونے والے اس "ہائی وولٹیج” ٹاکرے کے لیے دونوں ٹیمیں کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی، جہاں سیکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے محسن نقوی نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button