پاکستان
Trending

راولپنڈی: دفعہ 144 کے نفاذ میں 15 روز کی توسیع، شہر میں جلسے جلوسوں پر 8 مارچ تک پابندی

 

راولپنڈی : ضلعی انتظامیہ نے شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے سدِباب اور امن و امان کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے متعلقہ اداروں کو حکم نامے پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ میں 15 دن کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اب یہ پابندی 8 مارچ تک برقرار رہے گی۔ یہ حکم نامہ پورے ضلع راولپنڈی کی حدود میں فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔
دفعہ 144 کی توسیع کے بعد شہر میں درج ذیل سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس، ریلیاں نکالنے اور عوامی مقامات پر 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہر قسم کے اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی رہے گی۔
لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال اور اشتعال انگیزی کے خلاف زیرو ٹولرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ امن و امان کی مجموعی صورتحال اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button