پاکستان
Trending

خلیج میں جنگی حالات: پی آئی اے کا مشرقِ وسطیٰ کے لیے فضائی آپریشن جزوی معطل، پروازوں کے روٹس میں بڑی تبدیلی

 

کراچی : ایران، اسرائیل اور عراق کے درمیان بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی اور فضائی حدود کی بندش نے قومی ایئر لائن (PIA) کے بین الاقوامی شیڈول کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر پی آئی اے نے اپنے خلیجی آپریشنز میں ہنگامی ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق، جنگی صورتحال اور فضائی راستے مسدود ہونے کی وجہ سے درج ذیل ممالک کے لیے آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات (دبئی، ابوظہبی)، بحرین، دوحہ اور کویت کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ معطلی ابتدائی طور پر کل شام تک یا فضائی حدود کی باقاعدہ بحالی تک نافذ رہے گی۔سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پی آئی اے نے آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس میں درج ذیل تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایرانی اور عراقی فضائی حدود سے بچنے کے لیے پروازیں اب طویل اور متبادل راستوں سے منزلِ مقصود پر پہنچیں گی۔ طویل مسافت اور مسافروں کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے ان روٹس پر بوئنگ 777 طیارے تعینات کر دیے گئے ہیں۔متبادل راستوں کے استعمال سے سعودی عرب کی پروازوں کے دورانیے میں کئی گھنٹوں کا اضافہ ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button