پاکستان
Trending

‘قصور ہمارا نہیں، دوسرے اداروں کا ہے’ ،سانحہ گل پلازہ: کے ایم سی کا جوڈیشل کمیشن میں دفاع،

 

کراچی:کراچی کے سانحہ گل پلازہ پر قائم جوڈیشل کمیشن کے سامنے میونسپل کمشنر کے ایم سی نے اپنا تفصیلی جواب جمع کرواتے ہوئے ادارے کا دفاع کیا ہے۔ کے ایم سی نے موقف اپنایا ہے کہ شہر میں ہونے والی اس بڑی تباہی میں ان کا کوئی انتظامی عمل دخل یا غفلت شامل نہیں بلکہ ذمہ داریوں کا تعین دیگر محکموں کی طرف مڑتا ہے۔

میونسپل کمشنر نے جوڈیشل کمیشن کو بتایا کہ کے ایم سی کا دائرہ اختیار محدود ہے۔ اطراف کی سڑکوں پر تجاوزات کا خاتمہ ٹی ایم سی صدر کی ذمہ داری تھی۔ فائر و سیفٹی آڈٹ ، یہ کام سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 (تحت ایکٹ 2023) کا تھا، کے ایم سی کا نہیں۔ فائر فائٹنگ کی منتقلی، دسمبر 2025 کے کونسل فیصلے کے تحت فائر فائٹنگ کی ذمہ داری ریسکیو 1122 کو منتقل کی جا چکی ہے۔
کے ایم سی نے ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر کی کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 2024 میں پیش کی گئی فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹ پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا اور نہ ہی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت قائم ضلعی کمیٹیاں متحرک نظر آئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ کے ایم سی نے اپنی بساط سے بڑھ کر کام کیا ۔ اطلاع ملتے ہی ہیوی مشینری بشمول کرین، ایکسکویٹر اور جیک ہیمر روانہ کیے گئے۔ سٹی وارڈنز اور میونسپل اہلکار فائر بریگیڈ کی مدد کے لیے موقع پر موجود تھے۔
ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک جام کا سبب گریج لائن منصوبہ تھا، جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ آئی۔
کے ایم سی نے اپنے جواب کے ذریعے جوڈیشل کمیشن کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ قوانین میں تبدیلی اور دیگر اداروں کی عدم دلچسپی اس المیے کا اصل سبب ہے اور کے ایم سی پر انتظامی غفلت کا الزام بے بنیاد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button