پاکستان
Trending

عالمی سفارت کاری میں پاکستان کا بڑا بریک تھرو؛ آبنائے ہرمز کا راستہ کھل گیا، ٹرمپ نے پاکستانی موقف کی تائید کر دی

 

اسلام آباد / تہران :مشرقِ وسطیٰ کے سمندری محاذ پر پاکستان نے ایک ایسی کامیابی حاصل کی ہے جس نے عالمی طاقتوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔ ایران نے خیر سگالی کے طور پر آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 بحری جہازوں کو گزرنے کی خصوصی رعایت دے دی ہے، جس سے خطے میں تناؤ کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
معاہدے کے تحت اب روزانہ 2 پاکستانی جہاز باقاعدگی سے آبنائے ہرمز عبور کریں گے۔ اسحاق ڈار کا "ایکس” پر بیان: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران کا یہ اقدام خوش آئند ہے اور یہ خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ بحران کا حل صرف مذاکرات، سفارت کاری اور اعتماد سازی میں ہی چھپا ہے۔
اس وقت عالمی میڈیا میں سب سے زیادہ چرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کا ہے جس میں انہوں نے اسحاق ڈار کا ٹویٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ تجزیہ کار اسے پاکستان کے ‘امن مشن’ کی عالمی سطح پر سب سے بڑی کامیابی اور امریکہ کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کا اظہار قرار دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button