بین الاقوامی

یوکرین کے ڈرون حملے میں روسی بمبار تباہ، جنگی صلاحیت متاثر

بی بی سی رشیئن کی تحقیق کے مطابق یکم جون کو یوکرین کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں روس کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اور سٹریٹیجک ایئر فیلڈز پر موجود 11 سے زیادہ طیارے تباہ ہو گئے یا انھیں نقصان پہنچا۔

ان حملوں میں جن روسی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا ان میں Tu-95 اور Tu-22M3 جیسے سٹریٹیجک نیوکلیئر بمبار طیارے شامل تھے۔

روس کے کم از کم دو ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ڈرون کو لانچ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ٹریلر میں آگ لگنے کی وجہ سے آمور کے علاقے میں حملہ نہیں کیا گیا۔

حملے کے روز یوکرین نے روس کے متعدد فضائی اڈوں پر کیے گئے ڈرون حملوں میں 40 سے زائد روسی بمبار طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ نشانہ بنائے گئے ہوائی اڈوں پر 34 فیصد کروز میزائل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یوکرینی صدر ولادیمر زیلنسکی نے حملے کے بارے میں تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں 117 ڈرون استعمال کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button