پاکستان
Trending

100 ارب ڈالر باہر چلے گئے، تاجر 30 فیصد ہی واپس لے آئیں”؛ محسن نقوی کا کراچی میں اہم خطاب

 

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانیوں کے 100 ارب ڈالر ملک سے باہر موجود ہیں، اگر بزنس کمیونٹی اس کا کچھ حصہ بھی واپس لے آئے تو پاکستان کو کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے معاشی بحالی کا نیا ویژن پیش کر دیا۔
وزیر داخلہ نے تاجروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے دو اہم ترین اعلانات کیے۔ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے تاجروں کے لیے علیحدہ پاسپورٹ لانے کی تجویز ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تاجروں کے ساتھ ‘فرینڈلی’ رویہ اپنائے اور سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔
محسن نقوی نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ بزنس مین فیصلہ کریں تو بجٹ سے قبل 10 ارب ڈالر وطن واپس آ سکتے ہیں۔ آئندہ بجٹ ملک کا سب سے اہم بجٹ ہوگا، جس کے لیے تاجروں کا تعاون ناگزیر ہے۔ سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت جو وعدہ کرتے ہیں، اس پر عمل درآمد یقینی بناتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جو پاکستان جتنا منافع دیتا ہو”۔ ہمیں مایوسی پھیلانے کے بجائے اپنے ملک کو سنوارنے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button