پاکستان
Trending

پاکستان کے لیے بڑی معاشی کامیابی، سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر موصول

 

کراچی: پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ، سعودی عرب نے وعدے کے مطابق فنڈز کی فراہمی مکمل کر دی۔ سعودی وزارت خزانہ نے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کر دی۔ 15 اپریل کو موصول ہونے والے 2 ارب ڈالر کے بعد، سعودی عرب کی جانب سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو چکے ہیں۔
اس رقم کی آمد سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر کو سہارا ملے گا اور درآمدی ادائیگیوں (Import Payments) میں آسانی پیدا ہوگی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اس مالی معاونت کی تکمیل سے ڈالر کی اڑان کو لگام ملے گی اور ملکی معیشت پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنا شروع ہو جائیں گے۔ یہ رقم ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب پاکستان اپنے معاشی استحکام کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ اہم مذاکرات کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button