پاکستان
Trending

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں اور سولر سٹوریج کا نیا دور: وزیراعظم شہباز شریف کا انقلابی پلان

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انرجی سکیورٹی کو ملکی مستقبل کے لیے کلیدی قرار دیتے ہوئے بیٹری سٹوریج اور الیکٹرک گاڑیوں پر مبنی نئے لائحہ عمل کی منظوری دے دی ہے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے بیٹریوں کی درآمد اور حصول کو آسان بنایا جائے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی تبدیلی لانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اب صرف ماحول دوست الیکٹرک بسوں اور بائیکس کو ترجیح دے گی تاکہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button