پاکستان
Trending

چمن سیکٹر میں دشمن کی جارحیت ناکام، دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ

 

راولپنڈی: پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کے خلاف سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ پاک فوج نے چمن سیکٹر میں کارروائی کے دوران المرجان، ایدھی پوسٹ اور گاڈی جیسی اہم تنصیبات کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی کسی بھی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان کی مسلح افواج وطنِ عزیز کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کرنا جانتی ہیں اور دہشت گردوں کے سرپرستوں کو ان کے ہر اقدام کا دندان شکن جواب دیا جاتا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button