بین الاقوامی
Trending

فرانسیسی جریدے کا مودی سرکار پر کڑا وار: "آپریشن سندور” کی ناکامی نے بھارت کی عالمی ساکھ داؤ پر لگا دی

 

پیرس/لندن : نامور فرانسیسی جریدے "لے مونڈ” نے اپنی خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت کا "آپریشن سندور” بری طرح ناکام ہو گیا ہے، جس کے باعث عالمی سیاست میں نئی دہلی کے اثر و رسوخ میں واضح کمی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایک طرف مودی سرکار کو داخلی محاذ پر مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری طرف بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مقام تیزی سے مستحکم ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں تجزیہ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ خارجہ پالیسیوں نے مودی کے لیے کئی چیلنجز پیدا کر دیے ہیں۔ واشنگٹن کی بدلی ہوئی ترجیحات کے باعث مودی کو عالمی فورمز پر کئی بار سبکی اور تنہائی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس سے ان کا "گلوبل لیڈر” بننے کا خواب بکھرتا دکھائی دے رہا ہے۔
"لے مونڈ” نے بھارتی معیشت اور سیاست کے حوالے سے چند اہم نکات پر روشنی ڈالی ہے۔ بھارتی روپے کی مسلسل گرتی ہوئی قدر نے ملک میں مہنگائی کے طوفان اور معاشی عدم استحکام کو جنم دیا ہے۔بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور جمہوری اداروں کی کمزوری پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ مودی کی جانب سے انتخابی حد بندیوں میں رد و بدل کے ذریعے اقتدار پر گرفت مضبوط کرنے کی کوششوں کو عالمی سطح پر ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا گیا۔
جریدے کے مطابق، بھارت کی ان تمام ناکامیوں کے برعکس پاکستان نے اپنی ذمہ دارانہ سفارتکاری کے ذریعے عالمی برادری میں اپنا وقار بلند کیا ہے۔ "آپریشن سندور” کے فلاپ ہونے اور پاکستان کے مؤثر جواب نے ثابت کر دیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں توازنِ قوت اب تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button