پاکستان
Trending

امریکہ اور ایران کو ایک میز پر لانا پاکستان کی تاریخ ساز کامیابی؛ "معرکہِ حق” میں بھارت کے جھوٹے الزام کا بھرپورجواب دیا، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار

 

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان علماء کونسل کے زیرِ اہتمام منعقدہ "چھٹی بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی خارجہ اور دفاعی پالیسی کے تاریخی معرکوں کی تفصیلی حقیقت دنیا کے سامنے پیش کر دی ہے۔ اسحاق ڈار نے بڑا انکشاف کیا کہ پاکستان نے اپنی بے مثال مصالحتی کوششوں سے 47 سالہ تعطل کا خاتمہ کیا اور امریکہ اور ایران جیسے کٹر حریفوں کو بات چیت کے لیے ایک میز پر بٹھا کر جنگ بندی کی راہ ہموار کی ہے۔
انہوں نے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا سراسر جھوٹا اور من گھڑت الزام لگا کر پاکستان پر چڑھائی کی ناکام کوشش کی تھی۔ نائب وزیرِ اعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ اور مدبرانہ سربراہی میں پاک فوج نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے شاندار فتح حاصل کی۔
انہوں نے معرکہِ حق کے دوران پاکستانی عوام کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام اور فوج کے مثالی اتحاد نے دشمن کو یہ سکھا دیا کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کا انجام کیا ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button