بیجنگ/برازیلیا/بحرین:دنیا بھر کے بڑے دارالحکومتوں میں معرکہِ حق کی مناسبت سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان ہی ان کی اولین پہچان ہے۔چینی سفارتخانے میں تقریب، معرکہِ حق کو خطے میں استحکام کی روشن مثال قرار دیا گیا۔ فتح کی یاد میں دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ بحرین میں پاکستانیوں نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا کہ دفاعِ وطن کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کا عز م ہے۔ برازیل میں اوورسیز پاکستانیوں کا پاک فوج کو سلام، قومی یکجہتی کے پیغام کو عالمی سطح پر اجاگر کیا گیا۔




