پاکستان
Trending

اسلام آباد میں پاک یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کل ہوگا، اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں طے

 

اسلام آباد:پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹجک اور اقتصادی محاذ پر اہم ترین سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس کل پاکستان کا دورہ کریں گی، جہاں وہ دوطرفہ روابط کو اگلے مرحلے پر لے جانے کے لیے اہم مذاکرات کی قیادت کریں گی۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، کاجا کالاس اپنے دورے کے دوران پاک یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گی۔ اس اعلیٰ سطحی بیٹھک میں دوطرفہ تعاون کے فروغ، تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے اور خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر گہرائی سے غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے مصروف شیڈول کے دوران یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گی، جس میں پاک یورپی یونین تعلقات کی مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ اعلامیہ جاری ہونے کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button