پاکستان

یونیورسٹی اساتذہ کے لیے ٹیکس ریبیٹ بحال کیا جائے: ڈاکٹر امجد مگسی

لاہور: پنجاب یونیورسٹی آسا کے صدر ڈاکٹر امجد مگسی نے ملک میں تعلیم کے شعبے کے لیے جی ڈی پی کا 4 فیصد مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری جامعات اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور ان کے لیے مختص فنڈز میں فوری طور پر دوگنا اضافہ کیا جانا چاہیے۔ ڈاکٹر امجد مگسی کے مطابق ملک کی 160 سے زائد سرکاری یونیورسٹیاں مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔

آسا صدر نے کہا کہ جامعات کی ریکرنگ گرانٹ گزشتہ 8 برس سے 66 ارب روپے پر منجمد ہے، جس کے باعث تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے یونیورسٹی اساتذہ اور محققین کے لیے ٹیکس ریبیٹ فوری طور پر بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اساتذہ اور ملازمین کے لیے ڈسپرٹی ریڈکشن الاؤنس منظور کرنے پر زور دیا۔

ڈاکٹر امجد مگسی نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنشن اور لیو انکیشمنٹ کے نئے قوانین واپس لیے جائیں اور سابقہ قوانین کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مالی بحران کے باعث جامعات کا تعلیمی و تحقیقی کردار متاثر ہو رہا ہے، جس سے اعلیٰ تعلیم کے معیار پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

آسا صدر نے ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button