لندن/واشنگٹن: برطانوی وزیراعظم کیئرسٹارمر نے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں ایران سے متعلق مجوزہ معاہدے اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
برطانوی وزیراعظم نے گفتگو کے دوران اس مؤقف کا اظہار کیا کہ کوئی بھی معاہدہ ایسا ہونا چاہیے جو خطے میں دیرپا اور پائیدار امن کو یقینی بنائے۔ انہوں نے ایران سے متعلق مجوزہ معاہدے کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق برطانیہ اس معاہدے کے نفاذ میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ خطے میں استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ عالمی معیشت اور تجارت پر اثرات کو کم کرنے کے لیے بحری راستوں کی آزادی کو یقینی بنایا جانا چاہیے، اور اس مقصد کے لیے مشترکہ تعاون جاری رہے گا۔




