بین الاقوامی
Trending

امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار

 

واشنگٹن/تہران: امریکا اور ایران نے باہمی کشیدگی اور جنگی صورتحال کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر الیکٹرانک دستخط کر دیے۔ اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں ایک عشائیے کے دوران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جبکہ اس موقع کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں دستاویز پر دستخط کر کے معاہدے کی توثیق کی۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی لانا، سفارتی روابط کو فروغ دینا اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھانا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ یہ ایک ابتدائی معاہدہ ہے اور حتمی امن معاہدے کے لیے مزید مذاکرات درکار ہوں گے، تاہم اس پیش رفت سے خطے میں امن و استحکام کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button