بین الاقوامی
Trending

ایران تعاون کرے تو تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں، معاہدے کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی:ٹرمپ

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکا کا احترام کرے اور معاہدوں پر عمل کرے تو کسی تنازع کا امکان نہیں رہے گا۔

وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری پروگرام میں شفافیت اور ہتھیاروں کے معائنے کے لیے آمادگی ظاہر کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور ایران اس حوالے سے مثبت اقدامات کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا تو امریکا ضروری اقدام کرے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے، جبکہ امریکی کسانوں سے اشیائے خورونوش کی خریداری کے لیے ایران کو منجمد فنڈز جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button