اسلام آباد: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان ایوانِ صدر پہنچے جہاں صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
صدر آصف علی زرداری اور ایرانی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور ایران کے تعلقات، علاقائی امن و سلامتی، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ، دوطرفہ تعاون میں اضافے اور باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ تکنیکی سطح کے مذاکرات خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے باہمی مسائل کے حل کے لیے مذاکراتی عمل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔




