پاکستان
Trending

مون سون بارشوں کی نوید، مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان

لاہور،کراچی، اسلام آباد:شدید گرمی سے پریشان شہریوں کے لیے موسم میں بہتری کی امید، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 6 جولائی کے دوران ملک میں مون سون بارشوں کا پہلا سپیل متوقع ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی سندھ میں آندھی، گرج چمک اور بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر شمال مشرقی پنجاب کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خدشے کا اظہار کیا ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button