لاہور: باغبانپورہ کے علاقے میں ایک سکول کی عمارت میں تعمیراتی کام کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں دیوار گرنے کے بعد لینٹر بھی اچانک زمین بوس ہوگیا۔
حادثے میں 8 سالہ بچہ ابوبکر جاں بحق ہوگیا جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق شالیمار ٹاؤن میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے ساتھ والی عمارت کو مرکزی اسکول سے ملانے کا کام جاری تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے وقت دوسری عمارت میں موجود طلبہ محفوظ رہے۔
ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور ملبہ ہٹانے کا عمل جاری ہے۔




