پاکستان
Trending

واشنگٹن مذاکرات میں اہم پیشرفت، پاکستان اور امریکا تجارتی معاہدے کے قریب

 

اسلام آباد :پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والی دو روزہ نشستوں میں دونوں ممالک کے حکام نے تجارتی امور اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق 9 اور 10 جولائی کو ہونے والے مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں نے اختلافی معاملات پر پیشرفت کرتے ہوئے اتفاقِ رائے کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور امریکا نے باہمی تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ سیکرٹری تجارت جواد پال نے بھی مذاکرات کے نتائج کو مثبت قرار دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاہدے کی تکمیل سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button