پاکستان
Trending

یم ایل ون منصوبہ حکومت کی اولین ترجیح، اسحاق ڈار کا اے ڈی بی حکام سے تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

منیلا: نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے حکام سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے اہم ترقیاتی منصوبوں، معاشی تعاون اور مستقبل کی شراکت داری پر بات چیت کی گئی۔

دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان چھ دہائیوں پر مشتمل شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات میں اے ڈی بی کے تعاون کو سراہا۔

نائب وزیراعظم نے ایم ایل ون ریلوے منصوبے کو حکومت کی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبہ ملکی مواصلاتی نظام اور معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

اے ڈی بی حکام نے ایم ایل ون منصوبے سمیت پاکستان کے ترقیاتی شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ اور پاکستان کی سفیر عاصمہ ربانی بھی شریک تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button