بین الاقوامی

سعودی عرب اور کئی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے

لاہور : (ویب ڈیسک) سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر مسلم ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے ، مسجد الحرام ، مسجد نبویؐ اور مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کر دی گئی۔

سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، ترکی، شام، اردن، عمان اور عراق میں بھی آج ہی عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں مقیم مسلمان بھی آج ہی کے دن عیدِ قربان منا رہے ہیں۔

اسلام کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ کے باہر واقع وادی منیٰ میں لاکھوں مسلمانوں نے جمعہ (10 ذوالحجہ) کو صبح سویرے رمی جمرات ادا کی جس کے دوران شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں۔

جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب حجاج کرام نے منیٰ اور عرفات کے درمیان واقع مزدلفہ کے میدان میں پتھر جمع کر کے کھلے آسمان کے نیچے رات گزاری تھی جس کے بعد صبح انہوں نے رمی کے بعد عید کی نماز ادا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button