پاکستان
Trending

ایران امریکا کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف واضح، امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان

 

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے کے دیگر حصوں تک نہیں پھیلنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو اہمیت دیتا ہے۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب کی صورتحال بھی باعث تشویش ہے، کیونکہ یہ عالمی تجارت اور علاقائی سلامتی سے جڑی اہم گزرگاہیں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے بھارت کے جموں و کشمیر سے متعلق اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تبدیل کرنے اور اپنے اقدامات کو قانونی جواز دینے کی کوششیں قابل مذمت ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button