راولپنڈی: آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 کے تحت ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء سے خصوصی نشست کی، جس میں قومی سلامتی، دہشتگردی کے چیلنجز اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال سمیت مختلف اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیتے ہوئے انہیں قومی معاملات کو حقائق کی بنیاد پر سمجھنے، ذمہ دارانہ طرزِ فکر اپنانے اور سوشل میڈیا کے محتاط استعمال کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سمر انٹرن شپ 2026 میں ملک بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز پر چھ ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو قومی سلامتی، دفاعی اداروں کے کردار اور ملکی امور سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور انہیں ریاستی اداروں کے ساتھ مؤثر رابطے کا موقع دینا ہے۔




