بین الاقوامی
Trending

ین کی گرتی قدر روکنے کے لیے جاپان اور امریکا متحرک، کرنسی مارکیٹ میں مداخلت

 

ٹوکیو: جاپانی کرنسی ین کو مزید کمزور ہونے سے بچانے کے لیے جاپان اور امریکا نے مشترکہ طور پر کرنسی مارکیٹ میں مداخلت کی ہے، جس کے بعد ین کی قدر میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

جاپانی وزارت خزانہ کے مطابق دونوں ممالک نے ین کی خریداری کے لیے مربوط اقدام کیا، جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید کارروائی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 40 سال کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا تھا، جہاں ایک ڈالر 163.99 ین تک پہنچ گیا تھا۔ مشترکہ مداخلت کے بعد ین کی قدر بہتر ہوئی اور ڈالر کے مقابلے میں 156.47 ین ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنسی مارکیٹ میں مداخلت سے ین کو فوری سہارا مل سکتا ہے، تاہم طویل مدت تک استحکام کے لیے جاپانی معیشت اور شرح سود سے متعلق پالیسیوں میں بہتری ضروری ہے۔

اس سے قبل بھی جاپان ین کی قدر میں کمی روکنے کے لیے اقدامات کر چکا ہے، لیکن ان کے اثرات محدود مدت تک برقرار رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button