کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ سابق افغان فوجی کمانڈر اور افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ جنرل سمیع سادات نے قندھار سے طالبان کے خلاف کارروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو آزادی کی امید دلائی ہے۔
تجزیہ کار عبداللہ جان صابر کے مطابق طالبان کی پالیسیوں، انسانی حقوق کی صورتحال اور خواتین کی تعلیم پر پابندیوں کے باعث عوامی ناراضی میں اضافہ ہو رہا ہے، جو افغانستان کی موجودہ صورتحال پر اثر انداز ہو رہی ہے۔




