نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے اردن پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی عمّان آمد پر اردن اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔ نائب وزیراعظم اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کے دورۂ اردن کے دوران فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات بھی طے ہے، جس میں علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔




