پاکستان
Trending

میٹرک سیکنڈ اینول امتحان 2026ء، لاہور بورڈ نے داخلہ فیس جمع کروانے کی تاریخیں مقرر کر دیں

 

لاہور: میٹرک کے طلبہ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آگئی، لاہور تعلیمی بورڈ نے دوسرا سالانہ امتحان 2026ء کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے داخلہ فارم اور امتحانی فیس جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک دوسرا سالانہ امتحان 6 اکتوبر 2026ء سے شروع ہوگا۔ امیدوار سنگل امتحانی فیس کے ساتھ داخلہ فارم 7 اگست 2026ء سے 19 اگست 2026ء تک جمع کروا سکیں گے۔

جبکہ دوگنا امتحانی فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ 20 اگست 2026ء سے 25 اگست 2026ء تک مقرر کی گئی ہے۔

بورڈ حکام نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں کے اندر داخلہ فارم جمع کروائیں تاکہ امتحانی عمل میں شرکت یقینی بنائی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button