پاکستان
Trending

دفاعی میدان میں کامیابی کے بعد معاشی محاذ پر پیش رفت ضروری ہے: علی پرویز ملک

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ دفاعی میدان میں بڑی کامیابیوں کے بعد اب پاکستان کو معاشی محاذ پر بھی کامیابیاں حاصل کرنا ہوں گی۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر پوری قوم خوش ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کے محافظ اور سلامتی کے ضامن کے طور پر اپنی حیثیت منوا چکا ہے۔ ایران امریکا جنگ کے دوران بھارت سمیت متعدد ممالک میں پٹرول کی قلت پیدا ہوئی، تاہم پاکستان میں پٹرول کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی۔

وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل فیصلے کیے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اب معاشی میدان میں کامیابیوں کے لیے بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button