کھیل

پی سی بی نے سلیکشن سمیت تمام معاملات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ، ڈومیسٹک سمیت تمام کرکٹ معاملات پر نظر رکھنے کے لئے نئی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

آبزرویٹری کمیٹی دو سابق کرکٹرز پر مشتمل ہوگی جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے علاوہ سابق کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت شامل ہوں گے۔

دونوں سابق کرکٹرز سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بنائے جانے والے اسکواڈ کا جائزہ لیں گے اور تمام کرکٹ معاملات پر نظر رکھیں گے۔

آبزرویٹری کمیٹی ڈومیسٹک ریفارمز پر بھی جائزہ لے گی، آبزرویٹری کمیٹی کا آفیشل اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ بنگلہ دیش سیریز کے اسکواڈ میں بھی سلیکشن کمیٹی کے بنائے گئے اسکواڈ میں بھی آبزرویٹری کمیٹی نے ردو بدل کی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button