بین الاقوامی
Trending

انڈونیشیا میں زلزلہ، ہلاکتیں 20 تک پہنچ گئیں، آفٹر شاکس جاری

 

جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی علاقے فلوریس کے قریب 7.7 شدت کے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں اور مکانات منہدم ہوگئے، جبکہ کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلے کے بعد کئی طاقتور آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے، جن میں ایک کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ تقریباً 2 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

شدید زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی، تاہم بعد ازاں اسے واپس لے لیا گیا۔ بعض علاقوں میں ایک میٹر سے کم بلند سونامی لہریں ریکارڈ ہوئیں۔

امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ حکام نے شہریوں کو متاثرہ اور خستہ حال عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button