پاکستان
Trending

ایران امریکا تنازع کے جامع حل پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پزشکیان میں تفصیلی گفتگو ہوئی: محسن نقوی

راولپنڈی:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران ایران امریکا تنازع اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ تنازع کے جامع حل کے لیے مختلف اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

محسن نقوی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کے دوران اپنا مؤقف اور تحفظات کھل کر بیان کیے۔ ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button