پاکستان
Trending

پاکستان، ایران خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار جاری رکھیں گے: شہباز شریف

 

بشکیک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں، دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات خوشی اور اطمینان کا باعث رہی۔ ملاقات میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف کے مطابق صدر پزشکیان سے موجودہ کشیدہ صورتحال پر بھی بات ہوئی اور کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button