پاکستان
Trending

بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان، نشیبی علاقوں کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

 

لاہور:ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے 5 ستمبر تک تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا میں بھی 5 ستمبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔

انتظامیہ کو نشیبی علاقوں میں صورتحال کی مسلسل نگرانی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button