کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی، دھویں کے باعث 2 مرد اور ایک خاتون ورکر متاثر ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کارروائی میں مصروف ہیں، جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکار بھی امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں بڑی مقدار میں لنڈے کا کپڑا موجود ہے، جس کے باعث آگ نے شدت اختیار کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور فیکٹری میں موجود افراد کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔




