پاکستان
Trending

عاصم افتخار احمد پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ مقرر

 

اسلام آباد:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد کو ملک کا نیا سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تقرری کی منظوری دے دی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایکس پر اپنے بیان میں عاصم افتخار احمد کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی کا اعلان کیا۔

اسحاق ڈار کے مطابق موجودہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ 17 ستمبر 2026 کو تین دہائیوں سے زائد پر محیط سفارتی و سرکاری خدمات کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی۔

انہوں نے آمنہ بلوچ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ترکیہ میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

نائب وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ عاصم افتخار احمد کی قیادت میں دفتر خارجہ پیشہ ورانہ انداز، واضح حکمت عملی اور بھرپور عزم کے ساتھ پاکستان کے قومی مفادات کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button