پاکستان
Trending

ملک میں لوڈ شیڈنگ، وزیراعظم کا سخت نوٹس، 2 گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کی ہدایت

 

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کسی بھی علاقے میں دو گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی کے لوڈ مینجمنٹ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ملک میں بجلی کی طلب و رسد اور لوڈ شیڈنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال، آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ترسیلی مشکلات کے باعث آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہونے سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی، جس کے باعث طلب و رسد میں توازن برقرار رکھنے کے لیے لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑ رہی ہے۔

وزیراعظم نے آر ایل این جی کی ترسیل میں تعطل سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ کسی بھی علاقے میں دو گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔

وزیراعظم نے بجلی صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ڈسکوز کی سطح پر کنزیومر گریوینس ریڈریسل کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں میں عوامی نمائندگی شامل کی جائے اور انہیں ایک ہفتے کے اندر فعال کیا جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ صارفین بجلی سے متعلق شکایات ہیلپ لائن 118 پر درج کرا سکتے ہیں، جہاں شکایت کے اندراج کے بعد صارف کو ٹوکن نمبر اور شکایت کے ازالے کا متوقع وقت بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ضلع راجن پور کے چھ بجلی صارفین کے علاوہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث کسی صارف کی بجلی متاثر نہیں ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیر وزیراعظم اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button