پاکستان
Trending

مکہ دفاعی معاہدہ مشترکہ دفاعی ڈھال ہے، جارحیت کیلئے نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

 

اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، اس کا مقصد جارحیت نہیں بلکہ مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔

العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر معاہدے میں شامل کسی ایک پارٹنر پر حملہ ہوتا ہے تو تینوں ممالک مل کر فیصلہ کریں گے۔ دفاعی معاہدے کی آپریشنل تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

بھارت سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کو اپنی دفاعی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے اور ملک کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

افغانستان کے حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں کسی قسم کی مداخلت نہیں چاہتا۔ ان کے مطابق افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤقف میں کوئی نرمی نہیں ہوگی اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button