پاکستان
Trending

نجیب نقی آزاد کشمیر کے صدارتی امیدوار، میاں نواز شریف کی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت

 

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نجیب نقی کی نامزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے انہیں صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو صدارتی امیدوار نامزد ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

ڈاکٹر محمد نجیب نقی آزاد کشمیر کی سیاست میں مختلف ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں اور ماضی میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button