پاکستان
Trending

مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس، سندھ میں نئے ایئرپورٹ اور ایوی ایشن یونیورسٹی پر غور

 

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ میں ایوی ایشن انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سکھر، کراچی اور حیدرآباد ایئرپورٹس کے منصوبوں، مسافروں کے لیے سہولیات، پروازوں کی سکیورٹی اور ایوی ایشن یونیورسٹی کے قیام سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کو سکھر ریجن میں نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹ کی فزیبلٹی اسٹڈی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ایئرپورٹ کے منصوبے سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

مراد علی شاہ نے سندھ میں ایوی ایشن کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اجلاس میں ایوی ایشن یونیورسٹی کے قیام کے معاملے پر بھی غور کیا گیا، جس کا مقصد ایوی ایشن کے شعبے میں تعلیم اور تربیت کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button