بین الاقوامی
Trending

روس اور ایران کے خلاف امریکی معاشی دباؤ میں اضافہ، ٹرمپ نے قانون کی منظوری دے دی

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور ایران کے خلاف پابندیوں سے متعلق قانون پر دستخط کر دیے، جس کے تحت دونوں ممالک کے خلاف امریکی اقتصادی اقدامات کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت ایران کے خلاف پہلے سے عائد امریکی پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے، جبکہ روس کے خلاف پابندیوں، محصولات اور دیگر اقتصادی اقدامات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے قانون کو 262 کے مقابلے میں 159 ووٹوں سے منظور کیا تھا، جبکہ سینیٹ میں قانون کے حق میں 86 اور مخالفت میں 11 ووٹ آئے تھے۔

قانون کے تحت امریکی صدر کو پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک پر 100 فیصد تک محصولات عائد کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نئے قانون کا مقصد روس اور ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو مزید مؤثر بنانا اور پابندیوں کی خلاف ورزی کی صورت میں اضافی تجارتی اقدامات کی اجازت دینا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button