کھیل
Trending

21 ہزار طلبہ کی شرکت، پی سی بی کا سکول کرکٹ پروگرام مزید وسیع کرنے کا اعلان

 

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکول کرکٹ کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے پی سی بی نے اپنی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ گزشتہ برس سکول کرکٹ کے فروغ کے لیے پروگرام شروع کیا گیا تھا، جس میں ایک ہزار سے زائد سکولوں کو شامل کرنے کا ہدف رکھا گیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق رواں سال 1400 سے زائد سکول ٹیلنٹ ہنٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ 21 ہزار طلبہ اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل دسمبر میں ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ٹاپ 50 سکولوں کی ذمہ داری پی سی بی لے گا۔ سکول کرکٹ کے معاملات کو مستقل بنیادوں پر دیکھنے کے لیے ڈائریکٹر سکول کرکٹ بھی مقرر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا سکول کرکٹ شعبہ پورا سال کام کرے گا تاکہ سکول کی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ اکیڈمی پروگرام کے حوالے سے بھی جلد اہم اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button