کوئٹہ :بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک اور 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ کارروائی آپریشن شعبان ٹو کے تحت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری رکھا گیا۔
دوسری جانب صدرِ مملکت، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ نے کارروائی میں 6 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔




