پاکستان
Trending

پاکستان فرانس تعلقات میں پیش رفت،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے نکولس روش کی ملاقات

 

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روش نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button