پاکستان
Trending

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 9 دہشت گرد مارے گئے

 

مستونگ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کی کنک وادی میں سکیورٹی فورسز نے ’رد الفتنہ 3‘ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے کنک وادی میں سکیورٹی چوکی پر حملے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا اور ابتدائی جھڑپ میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی اور دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button